(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔چیئرمین پی پی اور پی ڈی ایم کے سربراہ نے سینٹ کے انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی۔بات چیت میں پی ڈی ایم کے فیصلوں پر بھی غور کیا گیا۔