عمران خان اور وزرا کا احتساب کون کرے گا؟۔۔خاقان عباسی 

Feb 25, 2021 | 13:16:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا  کہ عمران خان اور وزرا کا احتساب کون کرے گا، احتساب کا ادارہ آج خود قابل احتساب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن چوری سے متعلق حقائق جاننے کی ضرورت ہے،الیکشن چوری کا کھرا وزیراعظم تک جاتا ہے۔ کمیشن اس لئے بنتے ہیں کہ مجرموں کی چوری پر پردہ ڈالا جائے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کرپٹ ترین حکومتوں میں عمران خان کی حکومت ہے۔

مزیدخبریں