برہنہ تصاویر ۔۔۔ بےوقوف عورت ۔۔۔!

Feb 25, 2021 | 13:32:PM
برہنہ تصاویر ۔۔۔ بےوقوف عورت ۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاطینی ملک میکسیکو کے ایک شہر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر چاقو سے اس لئے حملہ کر دیا کیونکہ خاتون نے شوہر کے موبائل میں اسکی اور ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ میں کچھ ایسی تصویریں دیکھ لیں جنہیں دیکھ کر وہ غصے پر قابو نہ رکھ سکی۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ خاتون کوئی اور نہیں وہ خود ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے ’’لا پرینسا‘‘ نام کے ایک اخبار نے ایک حیران کن رپورٹ کی ہے۔یہ واقع میکسیکو کے علاقے سونارا کا ہے۔اس کہانی کا انکشاف تب ہوا جب کچھ لوگوں نے پڑوس میں گھریلو تشدد کی آوزیں سن کر پولیس کوفون کرکے بلایا۔رپورٹ کے مطابق لیونورا نام کی خاتون نے اپنے شوہر جوآن پر غصے کے باعث چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس نے اپنے شوہر کے فون میں ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ شوہر کی کچھ برہنہ تصویریں دیکھ لی تھیں جس کے بعد وہ آگ بگولہ ہو گئی اور اس نے غصے میں چاقو اٹھایا اور شوہر پر حملہ بول دیا۔ اس نے شوہر کو صفائی میں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیا اور شوہر کو گالیاں دیتے ہوئے چاقو چلانا شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق جوآن کو بڑی مشکل سے چاقوؤں کے وار سے بچایا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو سکتے تھے۔ جوآن نے اپنی بیوی کے غصے کو ٹھنڈا  کرکے جاننے کوشش کی کہ وہ کیوں ان پر حملہ کر رہی ہے۔ جس پر لینورا نے جوآن کو فون میں تصویریں دکھائیں۔ جس کےبعدشوہر نےاسے بتایا کہ تصویر میں ان کے ساتھ نظر  آنیوالی خاتون لینورا  ہی ہے۔جوآن نے پولیس کو اس حوالے سے معلومات دیتے ہوئےبتایا  کہ انہوں نے اپنی بیوی اور اسکی کچھ اپنی تصاویر ایک پرانے ای میل سے نکالی تھیں۔ یہ تصاویر اس وقت کی تھی جب دونوں کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ تب دونوں نے اپنی کچھ  برہنہ تصویریں کلک کی تھیں۔ یہ تصویریں جوآن کے ایک پرانے ای میل میں تھیں۔ انہوں نے تصویروں کو اپنے موبائل میں محفوظ کر لیا۔ ان تصویروں میں لینورا کافی پتلی تھیں اور جوان بھی تھیں۔ اس وقت وہ کافی میک اپ کیا کرتی تھیں۔ مگر وقت کے ساتھ ان کے وزن اور رنگ روپ میں اتنی تبدلی آئی کہ وہ خود کو ہی نہیں پہچان پائیں۔مقامی پولیس نے لینورا  کو  حراست میں لے کر جیل بھیج دیا جہاں وہ عالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ ان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا گیا ہے۔ اگر لینورا قصوروار پائی گئی تو  اس جیل میں سزا کاٹنا پڑے گی۔