بلاول کی مریم نواز سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی جس میں سینٹ الیکشن سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے پر بھی غور کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور شامل تھے۔ مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز پیپلزپارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگی۔