تحریک انصاف نے سندھ اور بلوچستان میں ٹکٹ بیچے،احسن اقبال 

Feb 25, 2021 | 15:06:PM
تحریک انصاف نے سندھ اور بلوچستان میں ٹکٹ بیچے،احسن اقبال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تحریک انصاف پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بلوچستان اور سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ بیچے ہیں۔

 احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اصلیت سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی کی وجہ سے ملکی سیاست بدنام ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مافیا کے لیڈر ہیں، سینیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں، بازار خود پی ٹی آئی نے سجایا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کو ان کے اپنے ارکان مسترد کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی درخواست بھی سنیں، سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیئے۔