سینٹ الیکشن میں کامیاب ہوکر حکومت کوسرپرائز دیں گے:فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابی حلقے کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی کے ذریعے نتائج تبدیل کئے گئے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں۔26 مارچ کو پورے ملک سے شیڈول کے مطابق قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی دھاندلی ہوتی ہے جو قابل قبول نہیں، دھاندلی کی شکایات پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے، 2018 والا الیکشن الیکشن تھا اور نہ ہی اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی سرپرائز ہے کہ سینٹ الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے، عدالت ہمیشہ آئینی شو کی تشریح کرتی ہے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے نتائج روکے ہوئے ہیں اور اس پر انہیں حقیقت پسندانہ انداز کے ساتھ اپنا فیصلہ صادر کرنا چاہیے اور اس الیکشن کو منسوخ کردینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی کرم ایجنسی میں 600 جعلی ووٹ پوسٹل ووٹ پکڑے گئے اور وہ ثابت ہوچکے ہیں، اس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار کو نا اہل قرار دینے کے بجائے انہیں انتخاب میں حصہ لینے دیا گیا اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو پہلے نمبر پر لایا گیا۔