سانپ والا معاملہ ڈرامہ،حلیم عادل شیخ سستی شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ، سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سستی شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، سانپ والا معاملہ بھی ڈرامہ لگتا ہے۔جیل میں بیماری کا ڈرامہ کیا، جیل سے ہسپتال گئے تو سالگرہ منانے لگے، ایسا لگا وہاں پارری ہو رہی ہے۔
دارالحکومت کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسعید غنی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد سی آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا۔ وہاں حلیم عادل کے ملنے جلنے پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ ان کے نوکر چاکر بھی وہاں آتے جاتے تھے۔ کوئی ملنے کیلئے آنے والا اپنے سانپ ساتھ لے آیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بیماری کا بہانا بنایا اور ہسپتال میں پارری کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اسی آپریشن میں غیر قانونی فارم ہاؤس گرانے کا واقعہ ہوا۔ انہوں نے قانونی کارروائی کے دوران مداخلت کی اور اسے روکنا چاہا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح ہدایت تھی کہ ضمنی انتخاب کے روز کوئی رہنما حلقے میں جانے کا مجاز نہیں ہوگا۔ ہمارا کوئی وزیر وہاں نہیں گیا، جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما وہاں موجود تھے۔انہوں نے حلیم عادل شیخ پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ یہ اپنی پٹیاں کھلوا لیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ انہیں زخم لگے ہیں یا نہیں۔ ہمیں اگر انتقامی کارروائی کرنی ہوتی تو پہلے کرچکے ہوتے، مگر یہ ہمارا وطیرہ نہیں۔ ان پر دہشتگردی کا مقدمہ چل رہا ہے، انہیں پولیس کی تحویل میں ہونا چاہیئے تھا، مگر انکی ڈرامہ بازی ختم نہ ہوئی.