حکومت بکھر چکی ، سہارے چھن گئے، مولا بخش چانڈیو

Feb 25, 2021 | 17:21:PM

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ حکومت بکھر چکی،سہارے چھن گئے ہیں،عمران خان کو اب خود حکومت اور پارٹی چلانی پڑ رہی ہے تو ان سے کچھ بھی نہیں چل رہا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ سے خیبرپختونخواہ تک تحریک انصاف میں عمران خان کے خلاف بغاوتیں اٹھ چکی ہیں، جس جماعت اور اتحاد کی بنیاد ہی جبر تھی تو ٹوٹنا تھا اور ٹوٹ چکا ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پہلے قوم عمران خان کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آگئی، اب ان کے اپنے ارکان ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔ جھوٹے وعدوں اور ادھار کے سہارے پر بنا اقتدار زیادہ دیر قائم نہ رہنا تھا نہ رہ پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں تو بڑے عرصے سے کہہ رہا تھا کہ کٹھ پتلیوں کا اتحاد ریت کی محل کی طرح ڈھیر ہو جائے گا۔ عمران خان شکست سے بچنے کیلئے ادھر ادھر بھاگتے رہے مگر اب ان کو کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔

مزیدخبریں