(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ میں شریک ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز نے گالف کھیلی۔ پلیئرز نے مقامی کلب میں 18 ہولز پر گالف کا مقابلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈین کرسٹن اور وسیم اکرم نے مقامی کلب میں گالف کھیلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تفریح کیلئے بائیوسکیور انتظامات کیے تھے۔محمد حفیظ نے اپنے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کرتے ہوئے گالف کھیل کر خوشی کا اظہار کیا۔
جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ آج ایک شاندار دن تھا کہ ان زبردست گالفرز سے ملاقات ہوئی۔