سینیٹ الیکشن ، پنجاب کی 11 نشستوں پر تمام امیدواربلامقابلہ کامیاب

Feb 25, 2021 | 17:49:PM
سینیٹ الیکشن ، پنجاب کی 11 نشستوں پر تمام امیدواربلامقابلہ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر سب کے سب امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے،پنجاب میں کسی کا ووٹ کسی اور کے کھاتے میں نہیں گیا ،دونوں جماعتوں کے برابر امیدوار کامیاب ہو گئے۔کسی کے حصے میں کم سیٹ آئی نا زیادہ۔ دونوں جماعتوں کو اسمبلی میں اپنی اپنی عددی اکثریت کے مطابق حصہ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو 6 جبکہ مسلم لیگ ن کو5 نشستیں مل گئیں ،سینٹ کی 7 جنرل نشستوں میں سے 3 پی ٹی آئی کی اور3 ہی مسلم لیگ ن کے نام ہوگئیں ،ساتویں نشست مسلم لیگ قائد اعظم کے نام رہی۔
 ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست پی ٹی آئی کی جبکہ دوسری نشست مسلم لیگ ن کی ہوئی ،سینیٹ الیکشن کیلئے نا ہارس ٹریڈنگ ہوئی نا کھچ کھچ ،،،حصہ لو آرام سے رہو،مدمقابل امیدوار نہ ہونے کے باعث اب پنجاب اسمبلی میں الیکشن بھی نہیں ہوگا۔
 تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی،اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ قائد اعظم کے کامل علی آغا جنرل نشست پر سینٹر منتخب ہو گئے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر سینٹر منتخب اورخواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور کامیاب ہو گئیں ۔
مسلم لیگ ن کی تین جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی،افنان اللہ خان ، ساجد میر سینٹر منتخب ہو گئے،ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ سینٹر منتخب ہو گئے،خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی سینٹر منتخب ہوگئیں ۔