ڈسکہ انتخابی دنگل ، دھاندلی کی شکایت پرالیکشن کمیشن کے بڑے فیصلے

Feb 25, 2021 | 18:10:PM
ڈسکہ انتخابی دنگل ، دھاندلی کی شکایت پرالیکشن کمیشن کے بڑے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ڈسکہ میں دھاندلی کی شکایت پر انتظامیہ کو سخت سزائیں سنا دیں۔
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ڈی سی، ڈی پی او، اے سی، ایس ڈی پی او کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمشنر اور آر پی او کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے 4 مارچ کو آئی جی پنجاب اور سیکرٹری پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔
الیکشن کمیشن نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، آر پی اوگوجرانوالہ کو عہدوں سے تبدیل کرکے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کردی، ڈی سی سیالکوٹ، ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی ایس پی سمبڑیال، ڈی ایس پی ڈسکہ اور اے سی ڈسکہ کو معطل کرنے کا حکم دیدیا،الیکشن کمیشن نے متعلقہ افسروں کو آئندہ کسی بھی الیکشن میں تعینات نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا،الیکشن کمیشن تمام ذمہ دارافسروں کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومت کو انکوائری کا بھی حکم دے گا۔