ہائوس کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے، چودھری پرویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب ایمرجنسی سروس بل ایجنڈے پر نہ لینے پر اظہار برہمی ، اجلاس یکم مارچ تک ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی رولنگ میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہوا ہے حکومت نے ایمرجیسی سروس بل آج لانے کا فیصلہ کیا لیکن بل آج کے ایجنڈے پر شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئی جی کے معاملے پر تمام ممبران متفق تھے۔ اسمبلی نے متفقہ طور پر آئی جی کو اسمبلی بلانے کا فیصلہ کیا ،ہم نے آئی جی کو اسمبلی بلایا ہے۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے حوالے سے ترمیم کی جا چکی ہے۔ ریسکیو کے ڈی جی کی تعیناتی برائے ڈی جی اکیڈمی تعیناتی کی ترمیم مانگی گئی ہے۔ میں نے ریسکیو کے ڈی جی برائے ریسکیو اکیڈمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرا دیا ہے۔ ترمیم میں کہا گیا تھا کہ ہے ریسکیو 1122 کو ہوم ڈیپارٹمنٹ سے نکال کر ایس اینڈ جی اے ڈی میں شامل کیا جائے، تیسری ترمیم بھی جلد کر دی جائے گئی۔
سپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ پرائیویٹ ڈے پر سرکاری بل نہیں لایا جا سکتا تھا۔ آپ ریسکیو کے ڈی جی کو تاحیات تعینات کرنا چاہتے ہیں تو کر دیں ۔سپیکر نے کہا کہ ہائوس کا تقدس پامال نہیں ہونے دینگے۔ حکومت نے یقین دہانی کروا ئی تھی کہ بل آج کے ایجنڈے میں شامل ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے کوئی کام کرنا ہو تو راستے بن جاتے ہیں،انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوءے کہا کہ یکم مارچ کو بل آئے تو اجلاس چلے گا ۔