(24نیوز)ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاکہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 1کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔جس سے مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔قومی بینک کاکہناہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر3 اعشاریہ 6 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے،مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر1 اعشاریہ 7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 20ارب 4 کروڑ ڈالررہ گئے۔
ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
Feb 25, 2021 | 18:28:PM