صدارتی ریفرنس: جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست

Feb 25, 2021 | 18:55:PM

(24نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کر دی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کو سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے،درخواست میں کہا گیاہے کہ صدارتی ریفرنس کے متن کو افشاں کر کے میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا،میڈیا پروپیگنڈا ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے سے پہلے کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا جج پریس کانفرنس نہیں کر سکتا، نظر ثانی درخواستوں میں شامل فریقین کی میڈیا پر گرفت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھائی جائے۔

مزیدخبریں