ڈسکہ ضمنی الیکشن، وزیراعظم نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنیکی منظوری دیدی

Feb 25, 2021 | 19:04:PM

(24 نیوز)وفاقی کابینہ کا ڈسکہ ضمنی الیکشن پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سری لنکا کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔کابینہ اجلاس میں سینٹ الیکشن پر مشاورت بھی ہوئی۔
اجلاس میں ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت ہوئی، کابینہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وزیراعظم نے منظوری دیدی اور عثمان ڈار، علی اسجد ملہی اور علی اسجد کو ٹاسک سونپ دیا ۔علی اسجدالیکشن کمیشن کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

مزیدخبریں