(24نیوز)بلوچستان سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا،پی ٹی آئی کے بلوچستان سے نامزد واحد امیدوار ظہور آغا سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے ۔
ظہور آغا نے جنرل نشست کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی ،ظہور آغا ریٹرننگ افسرکے سامنے خود پیش ہوئے ، دوسری جانب بی اے پی کے اورنگزیب جمالدینی بھی سینیٹ انتخابات لڑنے سے دستبردار ہوگئے،بلوچستان سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر اب 32 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
بلوچستان سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا
Feb 25, 2021 | 19:25:PM