(24 نیوز)عراقی وزیر دفاع کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ) کے مطابق عراق کے وزیردفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عراق کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف عراقی قوم کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دفاع اور ترقی کے امورمیں بھرپور معاونت اور تعاون کی پیشکش کی ۔ دونوں جانب سے خطے میں سکیورٹی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔