غیرملکیوں سے شادی شدہ افراد پر سعودیہ سے باہر جانے پر پابندی ختم

Feb 25, 2021 | 20:11:PM
غیرملکیوں سے شادی شدہ افراد پر سعودیہ سے باہر جانے پر پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز ) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہاہے کہ غیر ملکیوں سے شادی شدہ سعودی  مرد وخواتین پر  سعودی  عرب سے باہر جانے پر پابندی ختم کر  دی اب سعودی شہری ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے براہ راست سفر کر سکتے ہیں۔ ایوان شاہی نے اس کی منظوری دی ہے، تاہم سفر کرتے وقت شادی کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں سے شادی شدہ سعودی خواتین اپنے غیر ملکی شوہروں کے ہمراہ باہر جا سکتی ہیں۔بیرون مملکت موجود غیر ملکی شوہروں سے ملاقات کے لیے سفر کرسکتی ہیں۔انہیں سفر کرتے وقت نکاح نامے دکھانا ہوں گے۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اگر سعودی شہریوں کی غیر ملکی بیگمات ملازمت یا کسی بھی وجہ سے بیرون مملکت مقیم ہوں تو وہ ان سے ملنے کے لیے سفر کرسکتے ہیں۔
اگر کوئی سعودی شہری مملکت سے باہر موجود غیر ملکی بیوی سے متعلق دستاویزات نہ پیش کر پا رہا ہو اور بوجوہ اس کی بیوی مملکت نہ آ پا رہی ہو تو ایسی صورت میں وہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے باہر جانے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔ اسے درخواست کے ساتھ مطلوبہ کاغذات منسلک کرنا ہوں گے۔ ایسا کرنے پر اسے سفر کا اجازت نامہ آسانی سے مل جائے گا۔