تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف معاشی عمل تیز ہوگا۔ وزیراعظم صوبے کی عوام کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور مختلف منصوبوں کی منظوریوں کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کم آمدنی والے افرادکیلئے حکومت کی جانب سے سماجی تنظیم اخوت کے ذریعے معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی ۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے اخوت کو پانچ ارب روپے فراہم کیے گئے تھے۔ اس منصوبے کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے اخوت کو مزید پانچ ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اخوت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے ان کو مزیددو ارب روپے درکار ہیں جو کہ حکومت کی جانب سے فراہم کر دیئے جائیں گے ۔وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اخوت منصوبے کے تحت اس سال کے آخر تک 16000 گھروں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔
چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے تعمیراتی منصوبوں کی منظوریوں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی،آباد کے نمائندے کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سندھ میں کم و بیش 258منصوبے منظوریوں کے منتظر ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آباد کی جانب سے وزیر اعظم سے درخواست کی گئی کہ وفاقی حکومت زیر التوا منصوبوں کی منظوریوں کے عمل کو تیز کروانے کے حوالے سے معاونت فراہم کرے۔
وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ زیر التوا منظوریوں کے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف معاشی عمل تیز ہوگا۔ وزیراعظم صوبے کی عوام کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیر اعظم کو مختلف ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی جانب منظور شدہ سوسائٹیوں کی تفصیل آن لائن فراہم کرنے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے کہاکہ منظور شدہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائیٹز و تعمیراتی منصوبوں کی تمام تر تفصیلات کی آن لائن اور ویب سائٹس پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔تاکہ عوام اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کسی بھی دھوکے یا فراڈ سے بچایا جا سکے۔
چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ون ونڈو آپریشن، اراضیوں کو ڈیجیٹل کیے جانے، تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،دوران بریفنگ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایاکہ ون ونڈو آپریشن کی آٹومیشن کے حوالے سے کیس ٹریکنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دیا جا چکا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جائیدادوں کے انتقال اور تصدیق کے عمل کو بھی ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ جائیدادوں و املاک کی خرید اری کے حوالے سے سی ڈی اے کی جانب سے آن لائن پیمنٹ کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔یکم جنوری سے اب تک 403تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دی جاچکی ہے جس سے سی ڈی اے کو 735.5 ملین روپوں کی آمدنی ہوئی۔آمدنی کے علاوہ ان منظور شدہ منصوبوں پر کام کا اجرا ہونے سے اربوں روپوں کی معاشی سرگرمی پیدا ہوگی۔
وزیر اعظم کو وفاقی دارالحکومت میں جاری مختلف تعمیراتی منصوبوں پر عملی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے استحکام اور کورونا وبا کے اثرات سے بحالی کےلئے تعمیراتی شعبے کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ منظوریوں کے عمل پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ یہ عمل کسی بھی قسم کی تاخیر کا شکار نہ ہو۔ وزیر اعظم نے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نئی سوسائٹیوں اور تعمیراتی منصوبوں، غیر منظور شدہ یا غیر قانونی ہاو¿سنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔