(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے گزشتہ روز لندن میں مقیم اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔
احتساب عدالت پیشی کے موقع پر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعرات کی صبح احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان کمرہ عدالت میں ہونے والی ملاقات میں سرگوشیاں چلتی رہیں۔ جس کے بعد خواجہ سعد رفیق احتساب عدالت سے ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چلے گئے۔
شہباز شریف کا نواز شریف کو فون ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Feb 25, 2021 | 20:52:PM