بھارت سے ہارنا مہنگا پڑ گیا، انگلینڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)احمد آباد میں بھارت کے ہاتھوں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ایک کم اسکور والے میچ میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ٹرننگ وکٹ پر انگلش ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں اکسر پٹیل نے 6، روی ایشون نے 3 وکٹیں لیں اور ایک وکٹ ایشانت شرما کے حصے میں آئی۔
بھارت کو بھی پہلی اننگز میں اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کہ جیسا انگلینڈ کو ہوا۔بھارتی بلے باز روہیت شرما کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی انگلش بولرز جیک لیچ اور جو روٹ کو نہیں کھیل پایا اور پوری ٹیم 145 کے مجموعے پر آئوٹ ہوگئی۔روہیت شرما نے پہلی اننگز میں 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ 5 اور جیک لیچ 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔