سینیٹ انتخابات : پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

Feb 25, 2021 | 23:26:PM

(24نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلہ کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ارسال کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر اور پولنگ ڈے پر موبائل اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوائس پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ بیلٹ کا تقدس قائم رہے اور کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور تین مارچ کو سینٹ انتخابات کےلئے ہدایات جاری کردیں۔

مزیدخبریں