مریم نواز کا3 مارچ تک اسلام آبادمیں رہنے کا فیصلہ

Feb 25, 2021 | 23:27:PM

(24 نیوز) مریم نواز 26 فروری سے 3 مارچ تک اسلام آبادمیں رہیں گی اور روزانہ کی بنیاد پر نوازشریف کو لندن رپورٹ کرینگی، مریم نوازپارٹی کی سینئر قیادت سمیت پی ڈی ایم رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز یوسف رضا گیلانی سینٹ الیکشن سے متعلق مریم نوازسے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 2 مارچ کواسلام آباد میں ہوگا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس پہلے27 فروری کوطلب کیا گیا تھا۔
 اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بذریعہ وڈیولنک خطاب کریں گے، اجلاس میں سینٹ الیکشن اورلانگ مارچ کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی، اجلاس میں لانگ مارچ اور سینٹ الیکشن پر حکمت عملی زیربحث رہےگی۔

مزیدخبریں