اب تمباکو نوشی سے نجات نو پرابلم،ماہرین نے آسان حل بتا دیا

Feb 25, 2022 | 00:17:AM

(ویب رپورٹ)تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپھڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گزر جاتاہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ انسان کی عمر 8منٹ تک کم کر دیتی ہے کیونکہ اس میں 4 ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاء موجود ہوتے ہیں تاہم ماہرین نے تحقیق کے بعد تمباکو نوشی ترک کرنے کا آسان حل بتا دیا ہے۔

 تھائی لینڈ  میں کی جانے والی ایک تحقیق میں نیکوٹین گم کے مقابلے میں لائم جوس کو سگریٹ نوشی کے خاتمے میں مدد کے طور استعمال کرنے کی تاثیر کا تجربہ کیا گیا۔اس تحقیق  ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو تمباکو نوشی کرتے تھے اور اس عادت سے چھٹکارے کے خواہشمند تھے۔تحقیق میں میں 47 افراد کو تازہ لائم جوس جبکہ دوسرے گروپ کے 53 افراد کو نیکوٹین گم استعمال کروائی گئی جبکہ یہ تحقیق 9 سے 12 ہفتوں تک جاری رہی۔اس تحقیق میں سگریٹ نوشی میں کمی تصدیق خارج ہونے والےکاربن مونو آکسائیڈ کی مقدارکی پیمائش کے بعد کی گئی۔ سگریٹ میں کمی کو بھی کئی دوسرے پیمانوں سے بھی جانچا گیا۔ تحقیق میں پتہ چلا کہ لائم جوس نیکوٹین سے بھرپور گم کا ایک بے ضرر اور محفوظ متبادل ہے جو آسانی سے ہر جگہ دستیاب ہے۔ اس کے ان گنت فوائد میں ٹشوزکو الکلائن کرنا بھی شامل ہے جو عام طور پر تمباکو نوشی کرنے والوں میں زیادہ تیزابیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے اتحادی اور ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری مونس الٰہی 

 

 

مزیدخبریں