(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 1122افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 25 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 142 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 25 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوڈلز میں ایسا کیا تھا کہ نوجوان کی انگلیاں اور ٹانگیں کاٹنا پڑ گئیں