یوکرین پر حملہ ، روس کے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

Feb 25, 2022 | 09:32:AM
مظاہرین احتجاج
کیپشن: مظاہرین احتجاج کرتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)یوکرین پر حملے کیخلاف روس کے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے روسی حکومت نے جنگ کیخلاف مظاہرے کرنیوالے 1400 افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق  روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

مظاہرین نے روسی حکومت جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ حکومت نے پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کے مقابلے تعینات کردی ۔

ماسکو میں مظاہرین پشکن اسکوائر کے ارد گرد جمع ہوگئے اور” جنگ نہیں امن “ کے نعرے لگائے جبکہ سینٹ پیٹرزبرگ میں کئی لوگوں نے جنگ کیخلاف مظاہرے کئے ۔مظاہرین نے کہا کہ و ہ پوٹن کے حملے کے فیصلے سے حیران ہیں ۔پولیس نے ماسکو میں 700 سے زیادہ اور سینٹ پیٹرزبرگ میں تقریباً 340 افراد کو گرفتار کرلیا۔جبکہ ماسکو میں پولیس نے پشکن اسکوائر تک رسائی کے تمام راستے بند کر دیئے جبکہ اپوزیشن کارکنوں وہاں پہنچنے پر زور دے رہی ہے ۔پولیس لاوڈ اسپیکر کے ذریعے مظاہرین کو وارننگ دے رہی ہے کہ وہاں سے چلے جائیں ۔دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہردھماکوںسے لرز اٹھے روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس میں روسی حملے میں کم از کم 40 فوجی اور17 شہری ہلاک ہوگئے یوکرین نے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 روسی طیارے اورایک ہیلی کاپٹرتباہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔

روس کے فوجی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ یوکرین کا ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا ۔امریکا نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روس پر سخت پابندیاں عائد کردیں ۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین کا جوابی حملہ۔۔ 5روسی طیارے ایک ہیلی کاپٹر مارگرائے