(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بک نے یوکرینی صارفین کیلئے حفاظتی فیچرز متعارف کرادیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے یوکرین کے تنازعے کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک خصوصی آپریشن سنٹر قائم کیا ہے۔فیس بک نے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے اکاونٹ کو محفوظ بنانے کیلئے اسے لاک بھی کرسکتے ہیں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہے ۔ٹویٹر نے بھی اکاونٹس کو ہیکنگ سے بچانے کیلئے ایک ایسا ہی فیچر متعارف کرایا ہے ۔ٹوئٹر نے صارفین کو اپنے ٹویٹس پرائیویٹ رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ٹوئٹر نے یہ ہدایات انگریزی، روسی اور یوکرینی زبان میں جاری کی تھیں۔
فیس بک کے سکیورٹی پالیسی کے شعبے کے سربراہ نے بتایا کہ ’اب ایک ہی کلک کے ذریعے یوکرین میں موجود فیس بک صارفین اپنے اکاونٹس کو لاک کر سکتے ہیں جس کے بعد کوئی بھی اجنبی شخص ان کی فیس بک وال سے تصاویر اور دیگر مواد ڈون لوڈ نہیں کر سکے گا اور نہ ہی وہ ان کی ٹائم لائن پر پوسٹس دیکھ سکے گا ۔ٹویٹر نے بھی اپنے صارفین کو ڈی ایکٹیویٹ کی سہولت متعارف کرائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر حملہ ، روس کے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے