اسلام آباد راولپنڈی میں رم جم۔ مزید کن شہروں میں بارش ہو گی

Feb 25, 2022 | 10:34:AM

( 24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کو خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں 35 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 24 ملی میٹر، مظفرآباد میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں 10 ملی میٹر، پٹن میں 9 ملی میٹر، دیر میں 8 ملی میٹر، مالم جبہ، سیدو شریف میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے اوقات میں ملک کے بیشترمیدانی علاقوں موسم خشک اور سرد رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل مطلع ابرآلود رہنے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ گجرات،نارووال،سیالکوٹ، لاہور،میانوالی،خوشاب،سرگودھا،حافظ آباد، فیصل آباد اور بھکر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش جبکہ مری،گلیات بارش کی توقع ہے ،صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ 
بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کے لئے بڑی خبر

خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ،کوہستان،شانگالہ،بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان نوشہرہ ،چارسدہ،خیبر، پشاور،باجوڑ،چترال، دیر ،سوات ،کوہاٹ،وزیرستان ، ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر اور فیس بک نے یوکرینی صارفین کیلئے حفاظتی فیچر ز متعارف کرادیئے



 

مزیدخبریں