یوکرین حملے کا سخت رد عمل ،برطانوی وزیر خارجہ نے روسی سفیر کو دفتر سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین پر روسی حملے کے باعث دنیا بھر کے ممالک روس سے سخت نالاں نظر آرہے ہیں۔ یورپی اور امریکی ممالک یوکرین پرروسی حملے پر سخت ردعمل دے رہے ہیں۔گزشتہ روز برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے روسی سفیر آندرے کلین کو دفتر خارجہ طلب کیا اور یوکرین حملے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے انہیں اپنے دفتر باہر نکال دیا ۔
YESTERDAY: Watch Video Of Russian Missiles Launched From Belgorod, Russia
— World War TV (@WorldWarTV) February 25, 2022
Putin Russia Ukraine NATO Biden pic.twitter.com/yisFfDB4hE
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے روس کے یوکرین پر حملے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ر وس نے بار بار جھوٹ بولا، بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنی ساکھ کھو دی اور اسے اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روسی سفیر نے یوکرین کے معاملے پر برطانوی وزیرخارجہ کو بریفنگ دی جبکہ برطانوی وزیر نے اپنا پیغام سفیر تک پہنچایا اور پھر دروازے کی طرف اشارہ کیا کہ وہ دفتر چھوڑ دیں۔
Ukrainian jet shot down by Russian military. #Ukraine #Russia pic.twitter.com/SCTOxzTwhf
— Ω (@w4rw4tcher) February 25, 2022
دونوں رہنماوں میں صرف دس منٹ کی ملاقات ہوئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر چڑھائی کردی جس سے یورپ شدید نالاں ہے ۔کئی ملکوں نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین پر حملہ ، روس کے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے