انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا 

Feb 25, 2022 | 12:30:PM
ڈالر اضافہ
کیپشن: ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر تگڑا اور روپیہ مزید کمزورہوگیا ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر86 پیسے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں پاکستان میں مستحکم نہ ہوسکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 176.39 روپے سے بڑھ کر 177.25 روپے پر پہنچ گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق درآمد بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے درآمدی اجناس کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل میں اضافہ ہوگا،تجارتی خسارہ بڑھنے سے پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ مزید بڑھ سکتا ہے
یہ بھی پڑھیں:نیشنل بینک آف پاکستان پر 2کروڑ 4 لاکھ ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد