یوکرین پر حملہ:گندم اور آئل سیڈ کی قیمت میں اضافے کا امکان

Feb 25, 2022 | 14:31:PM
یوکرین پر حملہ:گندم اور آئل سیڈ کی قیمت میں اضافے کا امکان
کیپشن: یوکرین پر حملہ:گندم اور آئل سیڈ کی قیمت میں اضافے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی گشیدگی پر گندم اور آئل سیڈ کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا۔

کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن چئیرمین ربدالرقف ابراہیم کا کہنا ہے کہ درآمدی اجناس کی قیمت میں چار سے پانچ فیصد بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

ریفائری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمت 2014کی بلند سطح پہنچے پر ایکس ریفائری کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے ،عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 2014 کے بعد 97.60 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کرچکا ہے ۔پیداواری لاگت میں اضافے سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں5 روپےسے 59 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرول  کی ایکس ریفائری لاگت میں 5 روپے 59 پیسے تک اضافے کا اثر ہوا ہے،وزیراعظم پاکستان اور وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:      یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے سفارتخانے سے ہدایات جاری