(24 نیوز)اندرون سندھ سے پاکستانی ہندو ڈاکٹر میجر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ وہ پاک فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل بن گئے ہیں جبکہ پاکستان آرمی میں ترقی حاصل کرنے والے دوسرے ہندو افسر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر انیل کمار کا تعلق بدین سے ہے۔انہوں نے سن 2007 میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کپل دیو نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش میگھواڑ عمرکوٹ ضلع کے ایک گاو¿ں نوہنٹو کے رہائشی ہیں مگر بعد میں وہ تھرپارکر کے چیلھار شہر چلے گئے تھے۔ انھوں نے 2006 لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو سے ایم بی بی ایس پاس کیا اور بعد میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔
لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش نے شمالی سوڈان کی ایک ہسپتال میں سینیئر ڈاکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ انھوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی فرائض سرانجام دیئے۔یجر کیلاش پاک فوج کے پہلے ہندو افسر نہیں بلکہ دو دہائیوں میں پاکستان فوج میں مقرر کیے جانے والے چھ ہندو افسران میں سے تیسرے افسر ہیں۔پاک فوج میں اس وقت میجر سے نیچے کے عہدوں پر چار سو سے زائد ہندو اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے سفارتخانے سے ہدایات جاری