(ویب ڈیسک)روس کے حملے کے بعد یوکرین کے شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں ۔حملوں کے خطرات کے پیش نظر کئی شہری اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں ،سڑکوں پر گنجائش نہ ہونے کے باعث کئی شہری اپنی گاڑیاں بھی روڈ پر چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔کئی شہریوں نے حملوں سے بچنے کیلئے زیر زمین ٹرین اسٹیشنوں میں پنا ہ لے لی ۔
سوشل میڈیا پر جنگ کی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ،ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون روسی فوج کے ظلم و ستم کو بیان کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک خاتون جس نے حملوں سے بچنے کیلئے سب وے پر پنا ہ لے رکھی ہے وہ رورو کر بتا رہی ہیں کہ وہ (یعنی روسی )صرف فوجی اڈوں پر حملے نہیں کررہے بلکہ شہریوں پر بھی حملے کررہے ہیں ۔
خاتون نے کہا مجھے امید ہے کہ لوگ پیوٹن کیخلاف کھڑے ہوں گے ،جب ہم نے حملوں کا سنا تو ہم نے جلدی سے تیاری پکڑی اور نکل پڑے ، خاتون نے کہا کہ مجھے امید ہے یورپ اور امریکا ہمیں سپورٹ کریں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے پیوٹن نے یہ جنگ ختم نہیں کرنی ۔ہم اپنی سرزمین پر لوگوں مرتا نہیں دیکھنا چاہتے ۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے سفارتخانے سے ہدایات جاری