یو کرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو واپس لایا جائے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے طلبہ کو فوری وطن واپس لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی آواز سن سکتا ہو، سینکڑوں پاکستانی طالبعلم یوکرین سے نکالے جانے کے منتظر ہیں،مریم نواز نے کہا کہ کیا طالب علموں کو یوکرین سے نکالنے والا کوئی نہیں؟
دوسری جانب یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں،انہوں نے کہا کہ طلبہ اور دیگر پاکستانی لوویو یا ٹرنوپل پہنچیں، ایمبیسی ے پاکستانیوں کیلئے رہائش کا انتظام کر لیا ہے۔
نویل کھوکھر نے کہا کہ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ہماری ہدایات حاصل کرتے رہیں، کیف میں موجود طلبہ ٹرین سے فوری لیویو آجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ صرف فوجیوں کونہیں شہریوں کو بھی ماررہے ہیں،یوکرینی خاتون پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں