سونے کی قیمت میں اچانک اضافے کے بعد بڑی کمی 

Feb 25, 2022 | 18:14:PM

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں ایک روزہ بڑے اضافے کے بعد اچانک کمی ہو گئی ۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا1 لاکھ 27 ہزار500 روپے کا ہو گیاجبکہ 10 گرام سونا2400 روپے سستاہونے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار311 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا72 ڈالر سستا ہو کر1900 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سونے کی قیمت میں 3700 فی تولہ اضافہ ہو گیاتھاجبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھنے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ صرف فوجیوں کونہیں شہریوں کو بھی ماررہے ہیں،یوکرینی خاتون پھوٹ پھوٹ کر روپڑی

مزیدخبریں