(24نیوز)کورونا کی وبا میں کمی کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں کھانے پینے پر عائد پابندی ختم کردی۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے اب کورونا کی شرح کم ہونے پر اٹھالیا گیا۔سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوگا تاہم اندرون ملک فضائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔طوبٰی عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آئیں ، خوش آمدید کہوں گی ، دانیہ شاہ
کورونا کیسز میں کمی۔۔فضائی سفر کے لئے لگائی گئی بڑی پابندی ختم
Feb 25, 2022 | 19:24:PM