معاشی حالات درست نہ کئے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ شجاعت حسین 

Feb 25, 2022 | 20:48:PM
سیاستدان۔اعتبار۔شجاعت۔معاشی حالات۔نواز شریف۔لاہور
کیپشن:  مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبارکرنا چھوڑ دیں گے۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ آج کل ملک ،خاص طور پرلاہور میں سیاسی ماحول بناہواہے ، ہر جماعت کے رہنما مختلف باتیں کررہے ہیں اور رہنما اپنی جماعتوں کے موقف بیان کررہے ہیں۔چودھری شجاعت نے کہاکہ فضل الرحمان، آصف زرداری ،شہبازشریف ملاقات کےلئے آئے، ملاقاتوں میں ہر طرح کے معاملات پر بات ہوئی، 20،25سال پرانے واقعات، نواز شریف سے متعلق بھی بات ہوئی بلکہ نوازشریف سے متعلق تو بڑی تفصیل کےساتھ باتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ملاقاتوں میں بعض تجاویزبھی زیر غور آئیں ، تجاویزکا اس موقع پرذکرقبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے کہا اگرمعاشی حالات درست نہ کیے توسیاستدانوں کی سیاست ختم ہوجائےگی۔چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں انکے مسائل کوبھی سنناچاہئے، معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے۔
 یہ بھی پڑھیں۔