میتھیو ہیڈن دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے آسٹریلین کرکٹرز پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بیٹر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنگ کے فرائض انجام دینے والے میتھیو ہیڈن دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے کینگروز کرکٹرز پر برس پڑے۔
میتھیو ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لئے کھیلنے کو ترجیح نہیں دیں گے تو اس سے ٹیم کا کلچر خراب ہو گا، کسی بھی کھلاڑی کے لئے سب سے بڑی بات اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے، اپنے ملک کے لئے نمائندگی کرنے کو ترجیح نہ دینا غلط کلچر ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو ترجیح نہ دینے کا مطلب ہے کہ کھلاڑی کو اپنے ملک اور ساتھی کھلاڑیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، ملک کے لئے کھیلنے کو ترجیح نہ دینے پر کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کٹوتی ہونی چاہئے۔سابق جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اپنی مرضی سے نہیں کھیل سکتا، کھلاڑی اگر آسٹریلیا کے لئے میسر نہ ہو تو اس سے سوال ہونا چاہئے، کھلاڑی کو اس کام کی تنخواہ نہیں ملنی چاہئے جو اس نے کیا ہی نہ ہو۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 27 فروری کو پاکستان پہنچ رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال سیریز میں منتخب نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ برس آئی پی ایل کی وجہ سے 7 آسٹریلوی کھلاڑیوں دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان میں ٹیسٹ سیریز مشکل ہوگی، آسٹریلوی کپتان