خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی خام تیل کی قیمتیں اب کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تیل و گیس کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی۔
گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.99 ڈالر فی بیرل پر چلی گئی تھی تاہم اب اس میں 33 سینٹس کمی ہوئی ہے اور قیمت 98.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی فی بیرل قیمت 30 سینٹس کم ہوکر 92.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا کو دیکھ کر دلہن بے ہوش، پھر کیا ہوا؟