(24نیوز)حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کی کوششوں کی وجہ سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہو ئی ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
اسی تناظر میں سپیکر ہاﺅس میں تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس کی اندرونی کہانی 24 نیوز پر آگئی۔جس کے مطابق اجلاس میں سپیکر ، وفاقی وزرااور پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔شرکا نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔کے پی کے اور پنجاب ارکان کیلئے پی ٹی آئی کی طرف سے انفرادی طور پر رابطے ہوں گے،حکومتی ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 7 ایم این ایز سے پی ٹی آئی رابطے میں ہے۔اجلاس میں ہونے والی مشاورت اور فیصلوں سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔آصف زرداری کراچی میں ایک روز قیام کے بعد دوبارہ لاہور پہنچ گئے
تحریک عدم اعتماد۔حکومتی ایوانوں میں کھلبلی۔سپیکر ہاﺅس میں ہنگامی اجلاس
Feb 25, 2022 | 22:38:PM