(ویب ڈیسک) وزارت قانون نے سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
استعفیٰ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا۔ واضح رہے کہ 21 فروری کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا تھا۔