بیوروکریٹ کی بیٹی کو شادی میں 1 ارب 20 کروڑ کی سلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے پرویز الہٰی نے خود بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا وہاں میرے حلقے کا ایک بندہ سلامیاں اکٹھی کر رہا تھا میں نے پوچھا کہ اب کتنی سلامی اکٹھی کرلی جس پر اس نے جواب دیا کہ 72 روپے اکٹھے کرلئے ہیں، ابھی میٹر جاری ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بقول چودھری پرویز الہٰی اس سے پوچھا کہ کام مکمل ہوگیا یا ابھی جاری ہے تو اس شخص نے جواب دیا کہ ابھی جاری ہے جبکہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر 1 ارب 20 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے جبکہ زیور اور گاڑیاں اس کے علاوہ تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے اس 21 یا 22 ویں گریڈ کے افسر سے پوچھا، ہمیں تو 2 منٹ نہیں لگتے پکڑتے ہوئے، 90، 90 روز کے ریمانڈ دیئے جاتے ہیں، ہماری جیل میں روٹی تک نہیں پہنچنے دیتے تھے اور ہمیں بتاتے ہیں کہ اس ملک کی حکمرانی کیسے کرنی ہے۔