اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی،2 مزدور جاں بحق

Feb 25, 2023 | 10:12:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی، واقعے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا۔ زیر تعمیر بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی، جہاں دو مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے زیر تعمیر پل کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔