(24 نیوز) اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی، واقعے میں 2 مزدور جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا۔ زیر تعمیر بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی، جہاں دو مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے زیر تعمیر پل کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔