لاہور: مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے، کاہنہ میں تاجروں کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرانا کاہنہ میں ڈکیتی کی وارداتوں کےخلاف تاجروں نے احتجاج کیا، فیروزپور روڈ کو بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے، اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پراحتجاج ختم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں قصاب محمد اصغر سے دو ڈاکو اڑھائی لاکھ روپے جبکہ موبائل سنٹر کے مالک محمد اسلم سے 2 لاکھ 40 ہزار لیکر فرار ہوگئے۔
اس کے علاوہ ایک موبائل کی دکان سے دو ڈاکو 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، معمولی تلخ کلامی پر 6 سالہ بچے پر ظلم کی انتہا، کان میں کیل ٹھونک دیا
لیاقت آباد میں عثمان کے گھر سے 7 لاکھ روپے اور زیورات چوری ہو گئے جبکہ اچھرہ سے قیصر، لو ہاری گیٹ سے سہیل اور جوہر ٹاؤن سے اظہر اقبال کی گاڑیاں چور لے اُڑے۔
اسی طرح لٹن روڈ سے شہزاد، ریس کورس سے ریاض، نو اب ٹاؤن سے ناصر اور نشتر کالونی میں کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔