معروف اداکارہ کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے۔
فینز کی جانب سے ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سیلینا گومز نے سوشل میڈیا سے ایک اور وقفہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو چھوڑ رہی ہوں تاکہ آپ مجھے پیار کر سکیں۔
سیلینا گومز نے کہا کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کیلئے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔
انہوں نے کہا میں آپ سب لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں، بہت دیر سے قبل ہی آپ لوگوں سے پھر ملاقات ہوگی، میں ہر چیز سے بریک لینے جا رہی ہوں۔
Selena Gomez announces on TikTok live that she’s taking a break from social media:
— Pop Crave (@PopCrave) February 23, 2023
“I’m gonna be taking a second from social media cause this is a little silly and I’m 30. I’m too old for this.” pic.twitter.com/rJ7WvjOPEA
ماضی سے ہی سوشل میڈیا کے ساتھ سیلینا گومز کا تعلق کافی پیچیدہ رہا ہے، انسٹاگرام سے کئی بریک لینے کے بعد 2019 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ نیگیٹو کمنٹس نے انہیں ڈپریشن میں مبتلا کر دیا تھا۔
رواں ماہ دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیلینا گومز کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف ٹک ٹاک وہ واحد ایپ ہے جسے میں انجوائے کرتی ہوں۔
مزید پرھیں:سیلینا گومز انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون
انہوں نے مزید کہا تھا کہ لوگ مجھے بدشکل کہہ سکتے تھے، بے وقوف کہہ سکتے تھے یا میں جیسی بھی ہوں، لیکن لوگ بہت تفصیل سے خاص پیراگراف لکھتے جو کہ بہت مخصوص اور معنیٰ خیز ہوتے تھے، میں لگاتار روتی رہتی تھی اور اس وجہ سے میں اینزائٹی کا بھی شکار ہو گئی تھی ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اب یہ سب کچھ مزید برداشت نہیں کرسکتی تھی اور یہ سب میرے وقت کا ضیاع تھا۔
واضح رہے کہ سیلینا گومز انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بن چکی ہیں۔