بھارتی میڈیا کا ایک اور پاکستان مخالف ڈرامہ بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف تقریباً ہر میدان میں ہی محاذ آرائی جاری رہتی ہے۔
اسی سلسلے میں بھارتی میڈیا کا پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور بھونڈا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی ادارے میں کام کرنے والے سینیئر افسر کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دے کر میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔
Honey-trapped missile test range officer arrested in Odisha for leaking info to Pak agent https://t.co/Vm9dTaVm2l
— The Times Of India (@timesofindia) February 24, 2023
یہ بھی پڑھیے: بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ منظر عام پر
اس بھارتی افسر کے بارے میں معلومات ملی ہیں کہ وہ مبینہ طور پر چندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج میں کام کر رہا تھا، ایسے بھارت اس الزام کے ذریعے پاکستان کے خلاف مذموم کارروائیوں کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے جبکہ بھارتی الزام سے پاکستان کو تو کوئی فرق نہ پڑا البتہ بھارتی ادارے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بدنام ہو رہے ہیں۔