انڈین فلم ساز کرن جوہر پاکستان میں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملیے انڈین فلم ساز کرن جوہر جیسے دکھنے والے پاکستانی نوجوان جو کرن جوہر کی طرح لگتا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام عثمان ہے اور وہ اسلام آباد سے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے وہ ایک بزنسمین ہیں۔ ان کا کہنا تھا میں نے کوئی سرجری وغیرہ نہیں کی اللہ نے مجھے بنایا ہے۔ میں حافظ قران بھی ہوں، میں ایک نعت خواں بھی ہوں میں تھورے بہت گانے بھی گا لیتا ہوں۔ چائینز زبان میں ویسے ہی بول لیتا ہوں، میں نے باقائدہ سیکھا ہوا بھی ہے۔
انہوں نے اینٹرویو میں بتایا مجھے نہیں لگا میرے کئی دوست ہیں، ہم اکثر وی لاگنگ کیلئے یا گھومنے پھرنے کیلئے جاتے ہیں تو اکثر دوست مجھے کہتے ہیں کہ آپ کرن جوہر کی طرح لگتے ہیں۔
عثمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ میں تو جانتا بھی نہیں تھا کرن جوہر کو ، گوگل پر چیک کیا تب مجھے پتا لگا کہ شکل واقع ہی ملتی ہے۔ اس کے بعد میں نے ٹویٹر کرن جوہر کے ٹویٹ کے نیچے ایک پوسٹ کیا تو اس نے فوری طور پرکہا ’یار تم نے لاجواب کر دیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا مجھے انہوں نے فولو نہیں کیا میں نے انہیں فولو کیا تھا۔ شاید ہو سکتا ہے انہوں نے مجھے فولو کیا ہو اسی لیے انہوں نے مجھے اتنی جلدی رسپونس کیا۔
عثمان کا کہنا تھا کافی ود کرن آگے ہی چل رہا ہے تو ہم اس کے گاپی ڑائٹس نہیں لے سکتے ہم اپنے کاپی ڑائٹس بنائیں گے۔
ہم اس کو لسی ود کرن کے ساتھ چلائیں گے، ہو سکتا ہے کسی اچھی جگہ پر لسی کی دوکان پر ہم اپنا شو کریں۔
کرن جوہر انڈیا میں کافی مشہور ہیں تو پاکستان میں اگر مجھے کوئی دیکھتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ کرن جوہر آگیا تو میں نارمل محسوس کرتا ہوں کیونکہ میری ایک اپنی شناخت ہے۔ جب لوگ مجھے یہ کہتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ کرن جوہر نہیں ہوں میں عثمان خان ہوں۔
عثمان کا کہنا تھا کرن جوہر کے بارے میں میں نے اتنا نہیں پڑھا، وہ ایک اچھا پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہے وہ اپنی موج میں لگے ہوئے ہیں اور ہم اپنی دنیا میں رہ رہیں ہیں۔