قدرت کا کرشمہ یا کچھ اور ؟ بارش کے ساتھ آسمان سےمچھلیاں بھی برس پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک قصبے میں بارش کے ساتھ آسمان سے مچھلیاں بھی برس پڑیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ایک دور دراز قصبے میں بارش کے ساتھ ساتھ آسمان سے زندہ مچھلیاں بھی برس پڑیں۔ اس حیران کن اور دل دہلا دینے والے واقعے کو دیکھ کر رہائشی حیران رہ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع ،لجامانو ، نامی قصبے میں یہ منظر دیکھنے کو ملا۔
اس واقع پر گاؤں کے بزرگان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے واقعات ماضی میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں بھی اس قصبے پر آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔
دوسری جانب لجامانو کے کونسلر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک بہت بڑا سمندری طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھنے میں آیا تھا جس پر مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہو گی۔ لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ زندہ مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں۔
In a freak weather event, alive fish started falling from the sky at the Lajamanu community on the edge of the #Australian desert.
— last_goose (@ElaBoubou) February 21, 2023
Tornados can suck up fish from lakes and drop them 100s of km away, and if the fish are lucky they won't freeze, and they'll survive the fall. pic.twitter.com/G1LXoNz1qI
ان کا مزید کہنا تھا کہ آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلیوں کا سائز چھوٹا تھا اور مقامی بچوں نے ان کو پکڑ کر پانی کے برتنوں میں بھی ڈال لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایک عمارت میں مقیم دنیا کا منفرد قصبہ
ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں۔ طوفان دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں سمیت دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور پھر آسمان سے یہ جاندار ہوا کے ذریعےنیچے زمین پر گرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ افراد نے ایسی غیر معمولی بارش کو اللہ کی ایک نعمت بھی قرار دیا ہے۔