پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک آنا چھوڑ دیا، کیمپس ویران

Feb 25, 2023 | 13:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی زمان پارک آمد کا سلسلہ بند ہوچکا ہے اور وہاں لگے کیمپس ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک کے باہر لگے کیمپس ہٹانے شروع کر دیے ہیں۔ اس دوران تحریک انصاف کے باقی لیڈران بھی زمان پارک سے غائب نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جیل بھرو تحریک، جنوبی پنجاب کے رہنما آج ملتان میں گرفتاری دیں گے

یہاں تک کہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے بھی کیمپ سمیٹا جاچکا ہے۔